اداکارہ صباقمر پر بھارت میں انگلیاں اٹھ گئیں

اداکارہ صباقمر پر بھارت میں انگلیاں اٹھ گئیں

05:32 PM, 11 Apr, 2017

ممبئی: اداکارہ صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا جسے یوٹیوب پر لاکھوں افراد دیکھ کر  پسند کر رہے ہیں ۔لیکن اب فلم پر الزام تراشیاں شروع ہوگئی ہیں۔

صباقمر اورعرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ٹریلر کوسوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی ملی رہی ہے وہیں فلم کی کہانی پر 2014 میں ریلیز ہوئی بنگالی فلم’’رام دھانو‘‘ کے چربہ ہونے کا الزام لگ گیا ہے جب کہ بنگالی فلم  کی کہانی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان پر مبنی ہے جو اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے انگلش میڈیم اسکول میں داخل کرانا چاہتے ہیں، صباقمر کی فلم کی کہانی بھی اسی سے مماثلت رکھتی ہے جس کی بنیاد پر فلم پر چربہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں