لاہور: سی ایس ایس کا پرچہ فیس بک پر لیک ہونیوالے والے معاملے میں ایف آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے رہائشی ملزم عارف خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے سعدیہ کوثر کے نام سے فیس بُک پر اکاونٹ بنایا تھا۔
ایف پی ایس سی کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے رواں سال سعدیہ کوثر نامی خاتون نے امتحانات سے 20 دن قبل ہی اپنے فیس بک پیج پر سی ایس ایس کے دو پرچوں کے سوالات لیک کر دیئے تھے۔
سی ایس ایس کا 16 فروری کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ بیس دن پہلے ہی 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو چکا تھا جبکہ 31 جنوری کو خاتون نے کرنٹ افیئرز کے پرچے سے متعلق سوالات کی بھی نشاندہی کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں