لاہور: وزارتِ تعلیم نے پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم ِ گرما کی تعطیلات کے یکم جون سے 14اگست تک کرنے کے اعلان کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم ِ گرما کی تعطیلات میں سرکاری اور نجی ادارے حکومتی سرکولر کے مطابق عمل کریں گے ،اس کے علاوہ موسمِ سرما کی چھٹیاں 24دسمبر سے لیکر اکتیس دسمبر تک ہوں گی ۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات24دسمبر سے 4مارچ تک ہوں گی ۔ پہاڑی علاقوں مری، کوٹلی میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 4 مارچ تک ہوں گی، انہی پہاڑی علاقوں کی متعدد تحصیلوں میں موسم گرما کیچھٹیاں 16 جولائی سے 29 جولائی تک ہوں گی۔