استنبول: ترکی ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر دیار باقر میں پولیس کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں