لوکا: اطالوی شہر ’لوکا‘ میں ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ پہلے دن کی کارروائی میں شام اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملےپر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شامی اور روسی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق ان کا ملک دنیا کے ہر خطے میں بے قصور افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔اجلاس میں برطانیہ، جرمنی، امریکا، فرانس، کینیڈا، اٹلی، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے جواب میں کیے گئے امریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے 20 فیصد تباہ کر دیے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں