بھارت کا جاسوس کلبھوشن کو قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بھارت کا جاسوس کلبھوشن کو قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان

نیو دہلی: پاکستان نے بھارت کے چہیتے جاسوس کو پھانسی کی سزا کیا سنائی بھارتی ایوانوں میں بھی ہلچل مچ گئی اور بھارتی وزیر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجھیا سبھا میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف بولتی رہیں۔

کہتی ہیں کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے اور اس کی رہائی کے لئے ہم ہر کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کلبھوشن کو قانونی امداد فراہم کریں گے اور بہترین وکلا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس کے علاوہ بھارت کے بیٹے کے لئے پاکستانی سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کی جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر کلبھوشن کو پھانسی ہوئی تو ہمسایہ ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات شدید متاثر ہوں گے اور ایسے کسی بھی پاکستانی اقدام کا جواب دینے کے لیے بھارتی حکومت ہر حد تک جائے گی۔

ادھر لوک سبھا کے اجلاس میں دوسرے بھارتی رہنماؤں نے بھی پاکستان کے خلاف تقاریر کی اور مطالبہ کیا کہ کلبھوشن یادو کو دی جانے والی سزا پر مذمتی قرار داد منظور کی جائے۔ دوسری طرف پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جان سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے چہیتے جاسوس کو پھانسی دینے کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں