پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے مطالبے پر رشی کپور نے معافی مانگ لی

پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے مطالبے پر رشی کپور نے معافی مانگ لی

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی سرگرم نظر آتے ہیں اور وہ دلیرانہ انداز میں ٹویٹس بھی کرتے رہتے ہیں۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے ٹویٹس پر کوئی بھی ردعمل آئے وہ اس کی فکر نہیں کرتے لیکن اس دفعہ انہوں نے یوٹرن لیا۔

اپنے تازہ ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی عوام سے انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے مطالبے پر معافی مانگ لی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے رشی کپور کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹر کھیل رہے ہیں اور اب افغانستان بھی کھیلنے کو تیار ہے جب کہ میری درخواست ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں لیا جائے تاکہ اچھے مقابلے دیکھ سکیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں  شامل کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں