لندن:انڈے پروٹین اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بالوں کی کئی بیماریوں پر قابو پانے میں مفید ہیں بلکہ انڈوں کے استعمال سے بال چمکدار بھی ہوتے ہیں انڈوں سے بال جھڑنے ،بالوںکا روکھا اور خشک ہونا اور سکری خشکی وغیرہ کا علاج کیا جا سکتاہے۔انڈوں میں پائی جانے والے ضروری فیٹی ایسڈز بالوں کو مطلوبہ غذامہیا کرکے انہیں مضبوط بناتے ہیں۔
بالوں کے لئے انڈوں کے فوائد
٭ انڈے سلفر کا ایک بڑا ذریعہ ہیں جن میں پروٹین کے علاوہ کئی ایک ضروری منرلز مثلاً سیلینیئم، آیوڈین، فاسفورس، آئرن اور زنک پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لئے زبردست ہیں۔
٭ انڈوں میں شامل وٹامن ای بالوں کی نشوونما کے لئے بہترین کردار ادا کرتا ہے۔انڈوں میں پایا جانے والا یہ وٹامن بالوں کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭اس کے علاوہ انڈوں میں شامل وٹامن بی 7بالوں کی نشوونما میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
انڈے اور روغن زیتون
خشکی والی جگہوں پر انڈے اور روغن زیتون کی مالش بالوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے۔ایک انڈے کی سفیدی لے لیں اور اس میں تھوڑا روغن زیتون ملا کر لیپ تیار کر لیں بالوں کی سطح پر 15سے بیس منٹ لگا رہنے دیں پھر تھوڑے سے شیمپو اورپانی سے بال دھو لیں۔
انڈا روغن زیتون اور شہد کا ماسک
انڈے روغن زیتون اور شہد کا ماسک بے رونق بالوں کا شاندار علاج ہے ۔ اپنے بالوں کی لمبائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک یا دو انڈوں کی زردی لیں اس میں تین چمچ روغن زیتون اور قدرے شہد شامل کر لیں، بعدازاں خشکی سکری والی جگہوں اور تمام بالوں پر لگائیں آدھ گھنٹہ لگا رہنے دیں تب گرم پانی سے بال دھو لیں۔
انڈے کی زردی اور لیموں کا رس
انڈے کی زردی میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بالوں کے پتلے پن میں کمی واقع ہوتی ہے۔وہ انڈوں کی زردی نکال کر اس میں لیموں کا رس قدرے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں بعدازاں سکری والی جگہوں اور بالوں کی جڑوں میں اس کا مساج کریں یہاں تک کہ لیپ جذب ہو جائے بعد میں ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں۔