پاکپتن: ڈاکو کے فرار کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار معطل

پاکپتن: ڈاکو کے فرار کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار معطل

پاکپتن: پاکپتن کے تھانہ صدر میں زیرحراست خطرناک ڈاکو پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا۔ جس پر ڈی پی او پاکپتن نے ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات تھانہ صدر پولیس ڈاکو وسیم کو باہمنی گاؤں میں قائم نجی ٹارچر سیل لے کر گئی جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔ ڈاکو وسیم قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد خطر ناک ڈاکو پولیس کو چکما دے کر فرار ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں