کل بوشن یادیو کو سزائے موت،بھارتی پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث

11:24 AM, 11 Apr, 2017

لاہور:پاکستان کے ملٹری کورٹ نے بھارتی جاسوس کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے جس پر انڈین کا میڈیا اور سیاست دان دنگ رہ گئے اور منہ میں جو آیا کہتے چلے گئے۔ آج صبح جب بھارتی پارلیمنٹ میں سیشن کا آغاز ہوا تو تو موضوع صرف کل بوشن یادیو کی پھانسی تھا،بھارتی پارلیمنٹ میں خوب گرما گرم بحث ہوئی۔ بھارت پارلیمنٹ کے ارکاان نے پاکستان کو خوب بُرا بھلا کہا،
اسد ین اویسی جو کہ بھارتی مسلمانوں کی بھر پور نمائندگی کرتے ہیں اُنھوں نے بھی کل بوشن یادیو کے معاملے پر کہا کہ وہ بھارت کا باعزت شہری ہے اس کو ہر صورت بچانا چاہیے اور پاکستان پر ہر قسم کا دباو ڈالنا ہو گا.
معروف بھارتی سیاست دان سشی تھرو نے کہنا کہ کل بوشن ہمارا شہری اور ہم اس کو ہر صورت بچانے کی کوشش کریں گئے،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے غلطی سے کہ دیا کہ کل بوشن یادیو کو پھانسی دے گئی ہے جس پر اں کو کافی لے دے کا سامنا کرنا پڑا،راج ناتھ سنگھ نے وہ ہی پرانی باتیں دہرائی کہ کل بوشن یادیو ہمارا شہری تھا اور وہ ایران میں کاروباری کرنے گئے تھے جہان سے اُسے اغوا کیا گیا.

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی را کے ایجنٹ کی صفائیاں دیتی نظر آئیں،دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے کل بوشن یادیو کی سزا کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیا  اور مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔
دوسری طرف پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی شہریوں نے کل بوشن یادیو کی رہائی کا مطالبہ کیا اور مظاہرین نے ہاتھوں میں نواز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویریں اُٹھا رکھی تھیں جس پر پاکستان کے خلاف نعرے درج تھے

مزیدخبریں