بنگلور: لڑکی نے دلہا والوں کی طرف سے کھانے پر جھگڑے کے بعد شادی سے انکار کر دی

10:23 AM, 11 Apr, 2017

بنگلور :بھارتی شہر بنگلور میں ایک اور لڑکی نے دلہا والوں کی طرف سے کھانے پر جھگڑے کے بعد شادی سے انکار کر دیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی ہال میں دلہن کی مہندی کی تقریب میں دلہا کے خاندان نے اپنے 30 مہمانوں کو کھانا نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔

بعد ازاں دلہن اور دلہا کے خاندان کے سرکردہ افراد نے صلح کروا دی لیکن دلہن نے یہ موقف اختیار کیا کہ جس شخص اور جس خاندان نے اس اہم موقع پر اس کی اور اس کے خاندان کی عزت کا خیال نہیں رکھا وہ ہرگزقابل بھروسہ نہیں ہو سکتے اور شادی منسوخ کر دی

مزیدخبریں