تل ابیب:اسرائیلی میڈیا کی بانی کے حق میں مہم ،ٹائمز آف اسرائیل کے بعد یروشلم پوسٹ بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آ گیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر یروشلم ٹائمز نے تذکرہ کیا اور پی ٹی آئی کا مقدمہ پیش کیا۔
تاہم گرفتاریوں پر پولیس کا مؤقف یکسر نظر اندازکردیااور دی یروشلم پوسٹ میں علی امین گنڈاپور کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کی گئی۔ دی یروشلم پوسٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر ہونے والے پتھراؤ کا سرے سے ذکر نہیں کیا گیا اور زخمی ہونے والے سینئر پولیس افسر اور اہلکاروں کا ذکر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل ایک اسرائیلی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو ایک ایسا سیاست دان قرار دیا، جو پاکستان میں اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر قبول کرنے کے لیے سب سے موزوں ہے۔ عمران خان کے یہودیوں اور گولڈ سمتھ فیملی سے گہرے تعلقات کو اہم وجہ قرار دیا گیا۔