مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے:فیصل واوڈا

 مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے:فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ   مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے۔سینٹ اجلاس میں تقریر کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ     مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا  نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقریر پر ردعمل دیتے  ہوئے  بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقیدکی اور کہاکہ  آج جو حال قومی کرکٹ  کا ہے،پاکستان کو ایسا نہیں بننے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ  ایک بٹن دبا کر کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ منت ترلے کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسے پتا تھا یہ ہونے والا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کریں گے۔فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں واپس آگئے اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے۔


سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب ترمیم کی مخالف پی ٹی آئی نے سب سے پہلے اس سے مستفید ہونے کی درخواست دی، ملکی مفادات کے خلاف پی ٹی آئی کے اقدامات کی ایک تاریخ ہے، یہ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے تو ہم ساتھ کھڑے ہوتے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے تمام لوگ کمپرومائز ہیں، جلد مزید ثبوت دوں گا۔

مصنف کے بارے میں