شیر افضل مروت اور شیخ وقاص اکرم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

05:47 PM, 10 Sep, 2024

 اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں کارکنوں کے شور پر جج اور شیر افضل مروت نے وکلا کو حاضرین کو خاموش کرانے کی ہدایت کی۔

 
 

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ان پر کیا الزام ہے؟ جس پر پراسکیوشن نے شیر افضل مروت اور شیخ وقاص پر درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

اس سے قبل عدالت کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ کو شرم آنی چاہیے اور پولیس کا غیر قانونی استعمال کر کے ان کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

اس کے بعد آج وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔
 

مزیدخبریں