شادی والے دن کسی اور کا جوڑا پہننا پڑا تھا،سعدیہ امام کا انکشاف

04:28 PM, 10 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہےکہ میں نے اپنی   شادی والے دن کسی اور کا جوڑا پہنا تھا۔  سعدیہ امام نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میں نے اپنی   شادی والے دن کسی اور کا جوڑا پہنا تھا۔

سعدیہ امام نے مزید کہاکہ شادی سے پہلے میرا بوتیک کا کام تھا۔ میری شادی کے جوڑے پر وہاں کام ہورہا تھا کہ اچانک کارخانے میں آگ لگ گئی۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ اس واقعہ میں پورا کارخانہ جل گیا تھا ، اس میں میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایاکہ مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا دکھ ضرورتھا۔ کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی ایک جوڑا بنا کر دیا تھا۔

مزیدخبریں