پارٹی کی تنظیم سازی ، نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ،مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے  ملیں گے

پارٹی کی تنظیم سازی ، نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ،مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے  ملیں گے

لاہور:پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے  میاں  نواز شریف  نے  سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ملک گیر دوروں میں  مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔ 

 ذرائع کے مطابق   نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔  تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ  پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ہے اوراس میں بہت دونوں پارٹیوں کے اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں