حکومت سندھ   کا نئی نسل کو بچانےکا بڑا فیصلہ، منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد 

04:02 PM, 10 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:حکومت سندھ  نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد  کردی ہے۔ 

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ پابندی منشیات کے استعمال کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں