ایس سی او اجلاس ، بھارت  کا اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار ، آن لائن شرکت کا عندیہ

03:53 PM, 10 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ایس سی او اجلاس  میں  بھارت   نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے لیکن    آن لائن شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع  کے مطابق  بھارت کی جانب سے میٹنگ میں بھارت نے ایس سی او اجلاس میں آن لائن شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔اس  میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی۔

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے ۔تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں