کل پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا: علی محمد خان

03:43 PM, 10 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہاکہ کل پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ علی محمد خان نے  اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ  کل پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ    کل رات ہمارے رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس، مسجد اور حجرے سے اٹھایا گیا، ہم اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے، کل رات جو ہوا، پارلیمان کے ساتھ ہوا ہے، سپیکر صاحب، ہم اسرائیل میں نہیں، پاکستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات آپ کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ نے اس ایوان میں پناہ لی، وہ چھپتے پھرے کہ پناہ مل جائے۔  مجھے 7 بار گرفتار کیا گیا، دنیا میں کہیں ایسا ہوتا ہے، اختلافات اپنی جگہ لیکن انا کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ کل رات بھارت، امریکہ اور اسرائیل سے نہیں، میرے اپنے وطن کے اداروں کے کچھ لوگ، کون تھے وہ   لوگ جو پاکستان کے عوام میں گھس گئے اور یہاں سے ہمارے لوگوں کو اٹھا کر لے گئے، اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو ان پر لگاؤ، ان پر لگنا چاہیے۔

مزیدخبریں