پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

01:39 PM, 10 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ،پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز 39 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔گزشتہ روز لاہور میں 4 لاکھ سے زائد، راولپنڈی میں 2 لاکھ 13 ہزار جبکہ ملتان میں 3 لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

پہلے روز 2 لاکھ 73 ہزار مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے،مہم میں 15 اضلاع کو شامل کیا گیا ہےمہم میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، چکوال، اٹک، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گجرانوالا،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور شامل ہیں۔

پولیو مہم میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں،پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران ترجیحی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے، گزرگاہوں پر پولیو ٹیمیں چوکس رہیں،اضلاع کا انتخاب وائرس کے پھیلاو کے مد نظر کیا گیا ہے،مہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں