ادا کارہ ثناہ کا سابق شوہر اور سسر پر ہراسانی کا الزام،دھمکی آمیز کالز آنےکادعوٰی

ادا کارہ ثناہ کا سابق شوہر اور سسر پر ہراسانی کا الزام،دھمکی آمیز کالز آنےکادعوٰی

کراچی  : اداکارہ ثنا  نے کہا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جارہا ہے۔


اداکارہ  نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ  انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہے کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت اذیت میں ہیں اور پریشانی سے دوچار ہیں، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ حصہ لیناچاہتی ہیں۔ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعےقانونی چارہ جوئی کرنےجارہی ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں وہ پیچھےنہیں ہٹیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ 2022 میں اداکارہ ثنا نے شادی کے14 سال بعد شوہر س فخر امام سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مصنف کے بارے میں