کے پی ہاؤس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، عظمٰی بخاری

کے پی ہاؤس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، عظمٰی بخاری

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیاں دیتے ہیں، ان کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈا پورنے ایسی بات پہلی دفعہ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور دہشت گردوں والی زبان استعمال کرتے ہیں، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے،اس کو  چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔   پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ فیک ویڈیوز پھیلانے والےسیاسی دہشتگرد  پی ٹی آئی کے جلسے میں موجود تھے ،یہ صرف میرا اکیلی کا  نہیں،سوشل میڈیا پر حراسانی کا شکار تمام خواتین کا  کیس ہے۔

مصنف کے بارے میں