معیشت کی بحالی اور زرعی  شعبے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں،مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں: نگران وزیر اعظم

10:59 PM, 10 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کاکہنا ہے کہ  معیشت کی بحالی کیلیےحکومت اقدامات کررہی ہے، جلد بہتری نظرآناشروع ہوجائے گی۔انہوں نے   ایک  بیان میں کہا کہ  معیشت کی بحالی کیلیےحکومت اقدامات کررہی ہے، جلد بہتری نظرآناشروع ہوجائے گی۔

 نگران وزیراعظم  انوارالحق کاکڑکاکہنا تھاکہ  گورننس کےمعاملات کوبہترکرنے کیلیے کوشاں ہیں، معاشی بحالی کے لیے  اقدامات کررہے ہیں، حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظر  آنا شروع ہوجائے گی۔ ایس آئی ایف سی کےتحت معیشت کی بحالی اور زرعی  شعبے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں،سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلیے گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

سرمایہ کاری کے موضوع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےخواہشمند ہیں، اور  سرمایہ کاری کےحوالےسے سعودی ولی عہد اورآرمی چیف کے درمیان مثبت بات  چیت ہوئی ہے۔   پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لارہا ہے۔  ان کاکہنا تھاکہ نگران حکومت اپنےاخراجات پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہے، اور پنشن فنڈز کےمسائل کو بھی دیکھ رہےہیں۔

نگران وزیراعظم نے  مزید کہا کہ  ہم مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔انتخابات کیلیے فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرناہے۔

مزیدخبریں