پشاور: حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کی خیر نہیں ہے ، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ ایف آئی اے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کررہا ہے۔
ایف آئی اے کے پی زون کا حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈائون جاری رہا۔
کمپوزٹ سرکل بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں ا نٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں کی گئیں ۔مختلف کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 6 ملزمان ،جن میں ظہیر اللہ کو لکی مروت، عبدالمالک اور عبداللہ نذیر کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔