فلوریڈا:پاکستانی ایم ایم اے فائٹرشاہ زیب رند نے امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستانی پرچم سربلند کردیا ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے انتہائی خطرناک گیم بیئر نکل میں اپنے حریف کارلوس گویرا کو شکست سے دوچار کیا۔ کارلوس گویرا کا تعلق میکسیکو سے ہے۔مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ بریڈ 5 فائٹ میں پاکستان کے شا ہ زیب رند نے کامیابی حاصل کی۔
بیئر نکل ایم ایم اے کے مقابلے ساؤتھ فلوریڈا کے علاقے جیکسن وائل میں منعقد ہوئے۔ شاہ زیب رند اس کھیل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔رواں سال اپریل میں شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کوہرایاتھا۔ امریکی کھلاڑی پاکستانی فائٹر کے سامنے بے بس نظر آئے۔قومی فائٹر شاہ زیب رند نے کامیابی کے ساتھ پاکستانی پرچم لے کر جشن منایا۔