ڈالر، چینی اور سمگلنگ مافیا کا قلع قمع ہوگیا،جنرل عاصم صاحب! اب ٹیکس چوروں اور رشوت خوروں کو کچل دیں، 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی لگائیں:سینئر صحافی

ڈالر، چینی اور سمگلنگ مافیا کا قلع قمع ہوگیا،جنرل عاصم صاحب! اب ٹیکس چوروں اور رشوت خوروں کو کچل دیں، 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی لگائیں:سینئر صحافی

کراچی : سینئر صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے کہا ہے کہ  پاکستان کی بیمار معیشیت کے لئے گزشتہ دس دن تاریخ کے بہترین دن ثابت ہو ئے ہیں ۔ جنرل عاصم منیر نے وعدہ کیا تھا پوری ریاستی قوت استعمال بھی کرنا پڑی ملک سے اسمگلنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

انہوں نے "ایکس" پر لکھا کہ آج میں پورے یقین سے دعویٰ کرسکتا ہوں کہ اب افغانستان ایران سے پاکستان  کواسمگلنگ کے تمام راستے بند کردئے گئے ہیں۔ نہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اسمگلنگ بزریعہ چمن یا طورخم  نہ ایرانی تیل اسمگلنگ براستہ تافتان  فی الحال اسمگلرز سر چھپا کر بیٹھ گئے ہیں۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ راتوں رات ڈالرائزیشن کا قلع قمع ہوگیا۔ ہفتہ بھر میں ڈالر انٹر بینک قیمت اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ دس روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 338 رپے تک مل رہا تھا۔ ہفتے والے روز ڈالر 297 رپے میں خریدار نہیں تھا   ۔ ڈالر کے ساتھ ساتھ گولڈ مارکیٹ میں بھی بھگدڑ مچی ہو ئی ہے ۔ایک ہفتے میں 100 گرام سونے کی ٹکیہ میں سوا تین لاکھ روپے گھٹ چکے ہیں۔ گویا  گولڈ سرمایہ کاروں کو بڑے نقصانات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ چینی کے ذخیرہ اندوز گوداموں سے چینی بازاروں میں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں تیز ترین اور ناقابل یقین کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اب جنرل عاصم منیر کی لیڈرشپ میں ریاستی قوت ٹیکس چور کلچر غیر دستاویزی معیشت کو کچل دے۔ ایف بی آر کا رشوت ستانی نظام ڈھیر ہوجائے۔ پاکستان میں پانچ ہزار نوٹوں پر پابندی لگ جائے ۔گھروں لاکرز میں رکھے ڈالرمعیشیت میں رواں دواں ہوجائیں۔ پاکستان اور 25 کروڑ پاکستانیوں کے وارے نیارے ہوجائیں گے ۔آئی ایم ایف سے چھٹکارا مل جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں