مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک ، 50زخمی

مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک ، 50زخمی
سورس: File

شیخوپورہ:  شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کےقریب زائرین  کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیزرفتاری ، اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا ۔

حادثے کے تمام زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے حافظ آباد سے مریم آباد جارہے تھے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔


نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں