اسلام آباد: عمران خان کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ میں آپ خبر دے رہا ہوں کہ پیر کو عمران خان کو الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو دن قبل چیف الیکشن کمیشن کے بارے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جس پر انہیں نوٹس کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے پیمرا سے عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تقاریر کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو راجہ کو انتہائی گھٹیا آدمی قرار دیا تھا۔