توہین عدالت کیس میں معافی مانگی جائے؟عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا

10:38 PM, 10 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ  میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں  معافی مانگی جائے یا فیصلہ چیلنج کیا جائے ؟  عمران خان نے قانونی ٹیم سے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے   قانونی ٹیم کا اجلاس  اتوار کو طلب کرلیا ۔اجلاس میں قانونی آپشنز اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر بھی عدالت جانے پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی عمران خان لیگل ٹیم کے اجلاس میں حتمی منظوری دیں گے۔ 

مزیدخبریں