برطانوی ملکہ کی وفات پرپاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائےگا

10:25 PM, 10 Sep, 2022

اسللام آباد :وزیراعظم ہاؤس کی طرف  سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو  ملکہ برطانیہ دوم کی وفات  پر ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔

وزیراعظم آفس  کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی ہے ۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ  دوم  دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں ۔ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا  کے مطابق  ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات  دن 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبےمیں شروع ہوں گی۔
 
 
 

مزیدخبریں