اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ ، پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل 

اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ ، پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے 11 ارکان  اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 ایم این ایز کے الیکشن کمیشن کے استعفے منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیا۔  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن شکور شاد کی درخوست پر فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔


ان ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

ان 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں اور ان حلقوں سے عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مصنف کے بارے میں