ملک میں اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ۔ان اشیاء میں اس وقت سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، جہاں آٹے کی فی کلو قیمت 115 روپے تک جاپہینچی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم سے کم قیمت 2300 روپے ہے اس کے علاوہ کراچی میں آٹا 2200 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔