سام سنگ نے زیادہ کام کو روکنے کے لیے نیا کمپیوٹر ماؤس بنایا ہے ۔اس کا مقصد زیادہ کام کو روکنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ کا جدید ترین کمپیوٹر ماؤس اصلی ماؤس کی طرح لگتا ہے اور کام کرتا ہے۔ لیکن جب آپ بہت زیادہ کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو یہ ماؤس بھاگ جاتا ہے۔
ماؤس کے ڈیزائن کا بنیادی مقصد کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانا ہے ۔ کوریا میں نشر ہونے والے اشتہار میں سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ تر دفتری کارکن جلد کام نہیں چھوڑتے جسس کی وجہ وہ مسلسل دباؤ کا شکار رہتے ہیں ۔
ویڈیو میں سام سنگ نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو زیادہ کام کرنے کے مسئلے کو حل کرے گا۔ الیکٹرونک اشیاء بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماؤس دیکھنے میں عام ماؤس کی طرح ہی ہے لیکن یہ صارفین کو ضرورت سے زیادہ دیر تک کام کرنے سے روک سکتا ہے۔
اشتہار میں دیکھایا گیا ہے کہ زیادہ کام کرنے کی صورت میں کس طرح ماؤس کے پہیے کور سے نکلتے ہیں اور موقع ملنے پر ماؤس بھاگ جا تا ہے ۔ یہ ہاتھ کے اشاروں کو پہچانتا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ صرف ماؤس کو پکڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ بہت غلط ہیں۔ ماؤس بہت تیزی سے حرکت کرتا ہے ۔ اگر آپ اس کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ماؤس کا مرکزی جز باہر نکل جاتا ہے۔