کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کر دیا۔وزیر ٹر انسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نےاورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کاافتتاح کیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج اورنج لائن عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، ملک میں سیلابی صورتحال کی وجہ سےتقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔ اورنج لائن بس سروس کا کرایہ 10 سے 20 روپے تک ہے اور اس کے 4 اسٹیشنز ہیں،
شرجیل انعام میمن نےکہا پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود کم کرایہ رکھا گیا ہے تاکہ عاوم کو سستی سفری سہولیات مل سکیں ۔
سینیٹر سعید غنی نے افتتاحی تقریب کے حوالے ے ٹوئٹ کیا ہے ۔
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">Abdul Sattar Edhi Line (Orange Line BRT) started from today for citizens of Karachi.<a href="https://twitter.com/hashtag/OrangeLineBRTKarachi?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#OrangeLineBRTKarachi</a> <a href="https://t.co/zunGMmMfZH">pic.twitter.com/zunGMmMfZH</a></p>— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) <a href="https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1568538578833244160?ref_src=twsrc%5Etfw">September 10, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>
صوبائی وزیر نے کہا اس پراجیکٹ کی بسیں جدید ترین ہیں اور اس منصوبے کی 100 فیصد لاگت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھائی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد ایک اور خوشخبری ملےگی۔
یاد رہے اورنج لائن بس سروس کو عبد الستار ایدھی کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔