دبئی : قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کے ساتھ جوڑنے کی خبروں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اروشی کون ہے مجھے تو کسی اروشی کا علم ہی نہیں نہ کبھی ان چیزوں کی طرف دھیان ہی دیا تھا۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میچ جیتے.آصف علی جب آؤٹ ہوئے تو اسکے بعد یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے. ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور چھکوں کی پریکٹس بھی کرتا ہوں.
پاکستان میں سب باؤلرز بہترین ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائیٹ بال میں پرفارمنس دوں.سخت محنت کررہا تھا اور اچھے وقت پر وائیٹ بال میں ڈیبیو ہوا.ابھی سے زیادہ توقعات رکھیں گے تو بعد میں یہ نہ ہو کہ میچ ہروا دیا ہے.آپکو اتنی بیٹنگ آنی چاہیے کہ دوسرا بیٹر کھیل رہا ہو اسکو سپورٹ دو.بیٹنگ میں جتنی محنت کرو وہ کم ہے باولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی محنت کررہا ہوں.کوشش ہوتی ہے جس سے سیکھنے کو ملے اس سے کچھ سیکھ لوں.کوچز جو پلان دیتے ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں.
وقار یونس کے ساتھ میسج پر بات کرتا رہتا ہوں ان سے بات چیت ہوتی ہے سیکھتا ہوں.جب نو آؤٹ ہوئے تو تمام لوگ دل چھوڑ گئے تھے اور سوچ رہے تھے میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے.مجھے خود بھی نہیں پتا لگا کہ میں میچ جیتنے کے بعد کیا کررہا ہوں.آکشن پر بیٹ لگایا ہوا ہے جتنے زیادہ پیسوں پر اسکو خریدے گا اسکو دونگا
سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بیٹ کی نیلامی کررہا ہوں.جو بھی گراونڈ دیکھنے آتا اسکی مہربانی ہے. جو بھی میرے لیے آتا ہے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں
مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے میں اپنا کھیل پر فوکس رکھتا ہوں.کیرئیر میں سب سے زیادہ سپورٹ آپکی فیملی کرتی ہے میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا.میرے علاقے کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور کافی جشن منایا.بہت خوشی ہوتی جب آپکے علاقے کے لوگ نکلتے اور جشن مناتے ہیں.جب چھوٹا ہوتا تھا تو جب پاکستان بھارت سے ہارتا تھا تو میں روتا تھا اللہ نے میرے سے وہ کام کروادیا جس سے پاکستان کا نام بلند ہوا.