لندن: برطانیہ کے نئے بادشاہ نے تخت سنبھال لیا ، کنگ چارلس سوم نے کہا کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے ۔
سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم نے منصب سنبھالنے کی تقریب سے خطاب میں اپنے والدہ اور آنجہانی ملکہ الزبتھ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ، کہا ان کی ماں نے زندگی بھر محبت اور بے لوث خدمت کی مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہ چارلس نے ملکہ کی آخری رسومات کے دن ملک بھر میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
ملکہ کے انتقال کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے بیٹے ولیم اور انکی اہلیہ کیتھرین کو 'پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز' کے خطاب سے نوازا ۔ تقریب میں شاہی خاندان سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی ۔