راولپنڈی :موٹروے انٹر چینج پر فائرنگ کے واقع میں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل شدید زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز کے بھائی نعمان آفرید ی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرا ر ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔
ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پرفتح جنگ انٹرچینج پر کس طرح اندھا دھند فائرنگ کی گئی،ملزمان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسں افیسر کو قتل ایڈیشنل آئی جی کو زخمی کیا،کس طرح دیدہ دلیری سے موقع سے فرار ہوئے،کوئی ملزمان کو نہ روک سکا#isbmotorway#Islamabad@awaheedmurad pic.twitter.com/itrESsfhBc
— Yasir Hakeem (@mughal207) September 10, 2021
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئےجبکہ ان کے بھائی نعمان آفریدی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،موٹروے پولیس کا کہنا ہے فائرنگ اُس وقت کی گئی جب ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل اپنے بھائی کے ساتھ راولپنڈی موٹروے انٹر چینج کے قریب سے گزر رہے تھے ,راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لینگے ۔