اسلام آباد:لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں دھواں دار بارش نے پورا پنجاب ہی جل تھل کر دیا ،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش نے موسم یکسر بدل کر رکھ دیا ،ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکوں سے گرمی سے مرجھائے عوام کے چہرے کھل اُٹھے ، سب سے زیادہ لاہور میں 167 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو جڑوں شہروں راولپنڈی اسلام اباد سمیت پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،سندھ، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش لاہور میں 167 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ،قصور 91، اسلام آباد 83، حافظ آباد 43،اوکاڑہ 40، ناروال 37، راولپنڈی 36، ، منگلا 22، اٹک 18، جہلم 14،گجرات 10، سرگودھا04، خانیوال 03، سیالکوٹ 02، مظفر آباد77، ،راولاکوٹ 19،کوٹلی دیر 28، کاکول ،سیدوشریف 24،بالاکوٹ 12، مالم جبہ 09، پشاور 03، ٹھٹھہ 19، چھور 10،بدین، کراچی 03اور میٹھی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔