اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا افغانستان معاشی طور پر بدحال ہو ا تو 90 کی دہائی جیسی صورتحال ہو گی ،اسی لیے پاکستان افغانستان کو پر امن رکھنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا پنجشیر میں جو کچھ ہوا وہ افغانستان کا اندرونی معاملہ تھا اس میں پاکستان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ تھی محظ بھارتی پروپگینڈا تھا جواب بے نقاب ہو چکا ہے ۔
معید یوسف کا کہنا تھا 4 دہائیوں سےافغانستان سےپاکستان کی سرزمین پرانتشار پھیلتا رہا،امریکی جنگ میں پاکستانی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا،نائن الیون کے بعد پاکستان میں 80 ہزار افراد جاں بحق ہوئے، لیکن اب ہم افغانستان میں ایک بار پھر عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے ،آج دنیا کو خبر دار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر افغانستان معاشی طور پر بدحال ہو ا تو 90 کی دہائی جیسی صورتحال ہو گی ۔
انہوں نےافغانستان کوپر امن رکھنے کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا،عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ مستحکم افغانستان کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ غیر مستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ۔