مانچسٹر:شکست کے خوف سے بھارت نے انگلینڈ کیساتھ کھیلا جانے والا پانچواں آخری فیصلہ کن میچ ہی منسوخ کروا دیا ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والاآخری ٹیسٹ منسوخ کیا گیا ہے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے سیریز کا آخری میچ منسوخ کیا گیا ہے لیکن سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کیا اور اگر نہیں کیا تو کیا بھارتی کھلاڑیوں ہیڈکوچ یا مینجمنٹ کیخلاف کوئی باضابطہ کاروائی آئی سی سی کی طرف سے دیکھنے میں آئے گی یانہیں ؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینجر کے مطابق سیریز کے دوران بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کورونا کا شکار ہوئے،بھارتی کھلاڑیوں اور کوچز کی بےاحتیاطی سے کورونا مزید پھیلا، مانچسٹر ٹیسٹ سے پہلے بھارتی ٹیم کے ایک اور اسپورٹ اسٹاف وائرس میں مبتلا ہوئے۔ وبا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ منسوخ کیا گیا۔
بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اس طرح اب چار میچوں کی سیریز بھارت کے نام رہی۔