رکشہ سوار خواتین سے بدتمیزی کیس کے ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

03:39 PM, 10 Sep, 2021

لاہور: مقامی عدالت نے رکشہ سوار خواتین سے بدتمیزی کیس میں 4 ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں رکشہ سوارخواتین سےبدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم عثمان، عبدالرحمان،عرفان اورعاطف کوجسمانی ریمانڈکےلیےپیش کیاگیا، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کا ریمانڈ کس مقصد کیلئے چاہئے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کافوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کراناباقی ہے ، جس پر عدالت نے رکشہ سوارخواتین سے بدتمیزی کے 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کرتے ہوئے ملزمان کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ،تفتیش کی رپورٹ آئندہ سماعت تک پیش کی جائے۔

یاد رہے دو روز قبل چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا تھا، خاتون نےجوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت کیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا، ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی بھی کی اور رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔

مزیدخبریں