چنیوٹ: پولیس کی ناقص سکیورٹی، دارالامان میں حاملہ خاتون پر فائرنگ، شدید زخمی  

01:18 PM, 10 Sep, 2021

چنیوٹ:  (رپورٹر: راجہ نواز ماہی) پولیس کی ناقص سکیورٹی کے باعث دارالامان میں بھابھی سے ملنے آئی پانچ ماہ کی حاملہ خاتون فائرنگ سے زخمی، متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقہ میں قائم دارالامان میں پیش آیا جہاں اپنی بھابھی سے ملنے آئی پانچ ماہ کی حاملہ خاتون پر فائرنگ کر دی گئی۔

فائرنگ سے 23 سالہ سونیا زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی خاتون فیصل آباد کے علاقہ لپالکے کی رہائشی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد نے ذاتی رنجش پر خاتون پر فائرنگ کی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں