کابل : پاکستان سے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا،پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے آج دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر ، قندھار پہنچ گیا ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا، پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان پہنچا تھا ، سامان میں 10 ٹن آٹا، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل تھی۔
The second C-130 brought a relief goods consignment from Pakistan today at Kandahar airport. Pakistan stands in solidarity with the people in this hour of their need @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/S5X9Kl9y9Z
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) September 10, 2021
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ کل امدادی سامان سے بھرا سی ون تھرٹی جہاز قندھار پہنچے گا جب کہ تیسرا جہاز پرسوں امدادی سامان لے کر خوست پہنچے گا۔