امریکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ایک اوور میں 6 چھکے مار کر نیا ریکارڈقائم کردیا

10:20 AM, 10 Sep, 2021

واشنگٹن:امریکی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 6 گیندوں پر  6 چکھے مار دیئے۔

 جسکرن ملہوترا جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔

جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ میں  مخالف ٹیم کے بولر ' گاؤدی ٹوکا 'کو ا یک اوور میں 6 چھکے  مارے اور  ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں  6 چھکےمارنے والے دوسرے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے  بیٹسمین  بن گئے ۔

 امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کے خلاف 173 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور امریکا کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ان کی شاندار اننگز میں 16 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکےمارنے والے بیٹسمینوں میں ، جنوبی افریقا کے ہر شل گبز، بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کےکیرن پولارڈ شامل تھے ۔

 یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں جسکرن ملہوترا سے قبل ہر شل گبز واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔

ہر شل گبز نے 2007 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ  کے  خلاف ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔

مزیدخبریں