اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے وادی پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے بعض بین ا لاقوامی ذرائع ابلاغ کی طرف سے مخصوص مفادات کے تحت دی گئی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو شرانگیز اور پراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیا ہے ۔
یہ بات انہوں نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں کی طرف سے مخصوص مفادات کے تحت دی گئی خبروں کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں بری طرح بے نقاب ہوئی ہیں ،
کہ بدنیتی پر مبنی یہ الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور بین ا لاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں کا حصہ ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پرامن ، مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔