کراچی: کورنگی میں 4 منزلہ عمارت گر نے کے باعث 15سالہ لڑکا جاں بحق

04:28 PM, 10 Sep, 2020

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گر نے کے باعث 15سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے 7  زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ بعض کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گر گئی ہے جس میں متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمارت کے ملبے سے نکالے گئے افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔گرنے والے عمارت کے قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو جائے حادثہ سے پیچھے ہٹایا تاکہ ریسکیو کے کام کو آسانی سے کام کیا جا سکے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بھاری مشینری کافی دیر تک جائے حادثے پر نہیں پہنچیں۔ گنجان آباد علاقہ ہونے اور راستے خراب ہونے کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈی جی ایس بی سی اے علی مہدی نے کہا کہ عمارت مخدوش نہیں تھی بلکہ نئی بنی ہوئی تھی تاہم بلڈنگ غیر قانونی تھی اور چائنہ کٹنگ میں تھی۔ بارش کا پانی اور سیوریج کے پانی نے بھی بلڈنگ کی بنیادوں کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں کی وجہ سے غیر قانونی بلڈنگیں بنائی گئی تھیں جو گر رہی ہیں۔ اس عمارت کے گرنے کے ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نہیں ہے اسے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سر نہ تھوپا جائے۔

دریں اثنا ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ ڈی سی کورنگی نےعمارت گرنےسےمتعلق رپورٹ دی ہے۔ معاملے کی انکوائری ہوگی اور ذمہ داروں کےخلاف ایکشن ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی 6 سے 7 لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں