30دسمبر تک اپوزیشن کے حالات خراب ہوں گے،شیخ رشید

01:33 PM, 10 Sep, 2020

راولپنڈی  :وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 30دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کر تے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو جائے گی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مزید برے حالات آ رہے ہیں۔30دسمبر تک اپوزیشن کے حالات خراب ہوں گے،  نواز شریف سیر سپاٹے کر رہے ہیں واپس آنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی ساری سیاست لندن جانے کیلئے ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو جائے گی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مزید برے حالات آ رہے ہیں،30دسمبر تک اپوزیشن کے حالات خراب ہوں گے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن برے حالات سے دوچار ہوں گی، فضل الرحمان جلسہ جلسہ کھیلیں گے، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش، کچھ بھی نہیں ہوگا،حزب اختلاف کی جماعتوں متفق نہیں ہیں یہ حکومت خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے،  شہبازشریف لیگ الگ ہونے سے بھی عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں ۔

مریم نواز کی سیاست صرف لندن جانے تک  کی بات پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ باہر جانے دیا جائے۔ نوازشریف نے نہیں آنا تھا نہ آئے۔ انہوں  نے کہا کہ   پی ٹی آئی حکومت 3سال مزید عوام کی خدمت کرے گی۔

کراچی پیکج پر   انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے کراچی میں وہی کیا جو ملک کا تقاضا ہے، مرکز اور صوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں فوج کا کلیدی کردار ہے، ہمیں اب اس بات پر لڑنا نہیں چاہئے کہ ایک روپے کس نے لگائے 2 روپے کس نے لگائے۔انہوں نے کہا  کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے، یہ سال ہماری حکومت خدمت کا سال گزارے گی۔

مزیدخبریں