نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میںہلاکتیں 907975 ہو گئیں جبکہ 2کروڑ 80لاکھ 20ہزار 860متاثر ہوئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز70لاکھ14ہزار815 اور 2 کروڑ98 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے نمبر پر ہے، امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 49ہزار سے زائد ہوگئی اور ایک لاکھ 95 ہزار 239افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں44لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر اور75ہزار 91ہلاک ہو چکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں41لاکھ 99ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 28ہزار653افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10لاکھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18ہزار 135ہو گئی ۔پیرو میں بھی 7لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار 236افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22ہزار 53اموات ہوئی ہیں جبکہ 6لاکھ 86ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار168ہو گئی جبکہ 6لاکھ 42ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6لاکھ 47ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69ہزار 95اموات ہوئی ہیں۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔