بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

12:19 PM, 10 Sep, 2020

راولپنڈی :بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا.

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دےکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں