لاہور: نامور گلوکارہ صنم ماروی نے حکومت کی جانب سے سول ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرستارو ں کی تحسین اور ایوارڈ ہی کسی فنکار کا کل اثاثہ ہوتے ہیں ، جن بھی لوگو ں نے ایوارڈ ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ان سب کی مشکور ہوں ۔
صنم ماروی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو سول ایوارڈز سے نواز ا جانا قابل ستائش ہے اس سے فنکار کو نئی زندگی ملتی ہے اور اس میں مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔
صنم ماروی نے کہا کہ میں کبھی کسی کی تنقید کا برا نہیں مناتی بلکہ اسے مثبت انداز میں دیکھتی ہوں اگر اس میں اصلاح کا پہلو ہو تو اپنی اصلاح کرتی ہوں اور اگر تنقید برائے تنقید ہو تو تب خاموش رہتی ہوں ۔